سوچو میں سبز ہلالی پرچم، نظروں میں حسُنِ جنت نظیر
Updated 16 گھنٹے قبل | Published October, 27 2026 |
کشمیر پاکستان، دو قالب ایک جان
سوچو میں سبز ہلالی پرچم
نظروں میں حسُنِ جنت نظیر
مرے دل میں بسا ہے پاکستان
دھڑکنوں میں کشمیر
جب خونِ ناحق گرتا ہے وہاں
آنکھوں سے پانی بہتا ہے یہاں
عجیب ربط ہے اُس زمیں سے، سرزمینِ پاک کا
پہنچے جو چوٹ جسم پر کشمیریوں کو
ایک درد سا وجود میں، اُٹھتا ہے یہاں
ندائے ِحق جب گونجے کی فضاؤں میں
باطل سبھی تھر تھرا جائیں گے
طلوع صبح یوں ہو گی مرے کشمیر میں
اندھیرے ظلمتوں کے، چھٹتے چلےجائیں گے