اداکارہ مومنہ اقبال نے سکالر ناصر مدنی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

Momina Iqbal legal notice
فائل فوٹو
Updated | Published June, 22 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے معروف مذہبی سکالر ناصر مدنی کیخلاف مبینہ ہتک آمیز اور جھوٹے الزامات کے معاملے پر قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے انہیں باضابطہ قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

یہ نوٹس اداکارہ کے وکیل ایڈووکیٹ عدنان احسن خان کے ذریعے ارسال کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ناصر مدنی نے سوشل میڈیا پر مومنہ اقبال کیخلاف ایسے بیانات دیے جو ان کی کردار کشی، ساکھ کو نقصان پہنچانے اور آن لائن ہراسانی کے زمرے میں آتے ہیں۔

قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ ناصر مدنی فوری طور پر تمام ایسے سوشل میڈیا مواد کو حذف کریں جن میں اداکارہ کیخلاف مبینہ طور پر جھوٹے، من گھڑت اور ہتک آمیز دعوے کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان سے اپنے بیانات واپس لینے اور عوامی سطح پر غیر مشروط معافی جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

نوٹس کے مطابق مومنہ اقبال نے ان تمام الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں کسی شخص کی جانب سے مالی مدد، تحائف، موبائل فون یا تعلیمی اخراجات فراہم کیے گئے۔ قانونی ٹیم نے ان دعوؤں کو بدنیتی پر مبنی، بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف امریکی اداکار جیانکار لو ایسپوسیتو نے اسلام قبول کر لیا

مزید کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کے بیانات پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016، ہتکِ عزت آرڈیننس 2002 اور پاکستان پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

نوٹس میں واضح کیا گیا کہ اگر مقررہ مدت کے اندر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ناصر مدنی کیخلاف فوجداری کارروائی اور قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.67 ▼ 0.55
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.40 ▲ 0.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0 ▼ 462,995.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 111.49
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں