آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، فی کلو کتنے کا ہوگیا؟
وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں بعض شہروں میں 334 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی، اسلام آباد، حیدرآباد اور بنوں میں آٹا سب سے زیادہ مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے اضافے کے بعد 3600 روپے، اسلام آباد میں 106 روپے 67 پیسے مہنگا ہوکر 3600 روپے اور حیدرآباد میں 240 روپے اضافے کے بعد 3600 روپے کا ہوگیا۔
بنوں میں بھی آٹے کے تھیلے کی قیمت 200 روپے بڑھ کر 3600 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ پشاور میں 250 روپے اضافے کے بعد قیمت 3550 روپے ہوگئی۔
اسی طرح لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 333 روپے 67 پیسے مہنگا ہوکر 3467 روپے، گوجرانوالہ میں 333 روپے اضافے کے بعد 3400 روپے اور سکھر میں 280 روپے اضافے کے بعد 3360 روپے کا ہوگیا۔
راولپنڈی میں قیمت 3533 روپے 33 پیسے، سرگودھا میں 3333 روپے اور کوئٹہ میں 3330 روپے تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
بہاولپور اور لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 3300 روپے، جبکہ ملتان میں 3266 روپے 66 پیسے کا ہوگیا۔ فیصل آباد میں قیمت 3200 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب سیالکوٹ اور خضدار میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3200 روپے پر برقرار رہی۔