سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
تازہ کاروباری اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید 35 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 538 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار ایک روپے کم ہو کر 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے پر آگئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 108 روپے سستی ہونے کے بعد 4 ہزار 600 روپے کی ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جب فی تولہ سونا 15 ہزار 400 روپے سستا ہوا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی اس روز سونے کی قیمت 154 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 573 ڈالر فی اونس پر آگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:مرغی اور انڈے کی قیمتوں میں اضافہ
مسلسل گراوٹ کے باعث سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے، جس سے زیورات خریدنے کے خواہش مند افراد کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔