عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی مارکیٹ
برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 24 سینٹ یعنی 0.23 فیصد کمی کے بعد 92.33 ڈالر فی بیرل پر آگئے/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 10 2026 |
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد گزشتہ روز سے شروع ہونے والی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔

رپورٹ کے مطابق منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح کے ابتدائی اوقات میں برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 24 سینٹ یعنی 0.23 فیصد کمی کے بعد 92.33 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت میں 35 سینٹ یعنی 0.40 فیصد کمی ہوئی اور اس کی قیمت 86.50 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس تحریری امتحان کیلیے درخواستیں طلب

اس سے ایک روز قبل بھی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔ برینٹ خام تیل کے نرخ گزشتہ کاروباری سیشن میں 5.85 فیصد گر گئے تھے اور دورانِ تجارت 31 اگست کے بعد اپنی کم ترین سطح تک پہنچ گئے تھے۔

منگل کی تازہ کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.58 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.77 ▼ 1.21
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.05 ▼ 2.31
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.55 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.45 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,243 ▲ 8,362
Gold 22K Per Tola 393,473 ▲ 7,666
Gold 21K Per Tola 375,588 ▲ 7,317
Gold 18K Per Tola 321,932 ▲ 6,272
Silver Per Tola 5,540 ▲ 182
Platinum Per oz (USD) 1,578 ▲ 43.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 346.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 ▲ 51.39
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 ▲ 6.88
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں