سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 195 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 42 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 974 روپے مقرر ہوگئی۔ سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث زیورات خریدنے والے شہریوں کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 43 روپے مہنگی ہونے کے بعد 6 ہزار 555 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، گزشتہ روز فی تولہ سونا 5,900 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے کا ہوگیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5,058 روپے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہوگئی تھی۔
گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 59 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 184 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا تھا، جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 144 روپے اضافہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کاروں اور زیورات خریدنے کے خواہش مند افراد کی نظریں اب مارکیٹ کی آئندہ صورتحال پر مرکوز ہیں۔