بجلی 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

بجلی صارفین
نیپرا کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 29 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔

درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں آج سماعت کی جارہی ہے، نیپرا کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔

اگست میں ڈسکوز کو مجموعی طور پر 14 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی جبکہ اس دوران بجلی کی اوست فیول لاگت 8 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست میں سب سے زیادہ 37.4 فیصد بجلی پانی سے پیدا ہوئی، مقامی کوئلے سے 10.86 فیصد، درآمدی کوئلے سے 7.04 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 8.48 فیصد بجلی حاصل کی گئی جبکہ فرنس ائل سے پیداوار کا حصہ 2.15 فیصد رہا۔

مزید پڑھیں:پیٹرول سبسڈی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کیلئے اہم اعلان

اگست میں فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 45 روپے 25 پیسے فی یونٹ جبکہ درآمدی ایل این جی سے پیداوار کی لاگت 45 روپے 92 پیسے فی یونٹ رہی۔
نیپرا نے درخواست اور فراہم کردہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گا جس کے بعد صارفین پر اضافے کی حتمی رقم واضح ہوگی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.10 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.02 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.18 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.28 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 —
Gold 22K Per Tola 407,988 —
Gold 21K Per Tola 389,443 —
Gold 18K Per Tola 333,808 —
Silver Per Tola 6,678 —
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 0.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں