کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

عالمی سطح پر سونے کی قیمت 47 ڈالر کا اضافہ/فائل فوٹو
عالمی سطح پر سونے کی قیمت 47 ڈالر کا اضافہ/فائل فوٹو
Updated | Published September, 25 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں 4 روز کی مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ ہوا ہے، جہاں فی تولہ سونا 4،700 روپے اور 10 گرام سونا 4،029 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 036 روپے کی سطح پر آ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 029 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 404 روپے مقرر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، عالمی سطح پر سونے کی قیمت 47 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 305 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آج بجلی کن علاقوں میں بند رہے گی؟ شیڈول جاری

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 126 روپے بڑھکر 6963 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ مقامی مارکیٹ میں مسلسل 5 روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 12,000 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 10 ہزار 287 روپے کمی ہوئی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.09 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.15 ▼ 0.25
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.17 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,648 ▼ 505
Gold 22K Per Tola 415,844 ▼ 463
Gold 21K Per Tola 396,942 ▼ 442
Gold 18K Per Tola 340,236 ▼ 379
Silver Per Tola 7,008 ▲ 75
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▲ 25.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.12 ▼ 1.93
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں