کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 38ڈالر کم ہوکر 4308 ڈالر فی اونس ہے/فوٹوفائل
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 38ڈالر کم ہوکر 4308 ڈالر فی اونس ہے/فوٹوفائل
Updated | Published September, 14 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3 ہزار 800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 258 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 38 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 308 ڈالر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ، امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتِ حال میں غیریقینی اور جغرافیائی کشیدگی شامل ہیں۔

عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی صورتِ حال کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر ترجیح دیتے ہیں۔ غیر یقینی میں اضافے کے باعث سونے کی طلب بڑھتی ہے، جس کا براہ راست اثرعالمی اورمقامی مارکیٹ میں اس کی قیمت پر پڑتا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی حالات میں آنے والی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہتا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں