گیس کی لوڈشیڈنگ سے تنگ نانبائیوں کا احتجاج کا اعلان

Naan Bakers Protest
فائل فوٹو
Updated | Published August, 29 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) سوئی گیس کی مسلسل اور طویل لوڈشیڈنگ سے تنگ نانبائیوں نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے 15 ستمبر کو بڑے احتجاج کی کال دے دی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 15 ستمبر کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (SNGPL) کے گورومانگٹ آفس کے باہر احتجاج کیا جائے گا، جس میں شہر بھر کے تندور مالکان شرکت کریں گے۔

نانبائیوں کا کہنا ہے کہ ان کا کاروبار بنیادی طور پر گیس کی فراہمی سے منسلک ہے، تاہم حالیہ دنوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث تندور چلانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ گیس کی مسلسل بندش سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں بلکہ روزانہ کے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ گیس کی عدم دستیابی کے باعث تندور مالکان کو متبادل ایندھن کے طور پر ایل پی جی استعمال کرنا پڑ رہی ہے، تاہم ایل پی جی بھی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں۔

نانبائیوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مہنگی ایل پی جی خریدنے سے ان کے کاروباری اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث موجودہ حالات میں کاروبار جاری رکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

ایسوسی ایشن نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تندوروں کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور انہیں بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ کا نیا سہولت اکاؤنٹ اب صرف ایک دن میں کھلے گا

نان روٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے واضح کیا گیا کہ 15 ستمبر کا احتجاج اپنے مطالبات کے حق میں کیا جائے گا اور شہر بھر کے تندور مالکان اس میں شرکت کریں گے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرنے سمیت آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95 ▲ 1.35
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.19 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.91 ▲ 2.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.63 ▲ 0.65
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96 ▲ 0.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▲ 0.20
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 478,748 ▼ 1,670
Gold 22K Per Tola 438,853 ▼ 1,531
Gold 21K Per Tola 418,905 ▼ 1,461
Gold 18K Per Tola 359,061 ▼ 1,253
Silver Per Tola 7,219 ▲ 67
Platinum Per oz (USD) 1,842 ▼ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02 ▼ 0.58
Diesel HSD Per Litre 252.03 ▼ 17.66
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44 ▼ 17.06
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں