اسٹاک مارکیٹ کا نیا سہولت اکاؤنٹ اب صرف ایک دن میں کھلے گا

Pakistan Stock Market
فائل فوٹو
Updated | Published August, 29 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا عمل مزید آسان بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا گیا، اب نیا سہولت اکاؤنٹ صرف ایک دن میں کھولا جاسکے گا جبکہ انویسٹر اکاؤنٹ کی درخواست پر دو دن کے اندر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ملک میں سرمایہ کاری کے عمل کو آسان، تیز اور شفاف بنانے کیلئے اسٹاک مارکیٹ میں اکاؤنٹ کھولنے کا نیا ڈیجیٹل آن بورڈنگ فریم ورک متعارف کرا دیا ہے۔

نئے فریم ورک کا بنیادی مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عام شہریوں کیلئے کیپٹل مارکیٹ تک رسائی آسان بنانا اور سرمایہ کاری کے عمل میں غیر ضروری رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔

نئے نظام کے تحت سہولت اکاؤنٹ ایک دن میں کھولا جاسکے گا جبکہ انویسٹر اکاؤنٹ کی درخواست پر زیادہ سے زیادہ دو دن میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ سرمایہ کار اب 24 گھنٹے کسی بھی وقت ڈیجیٹل آن بورڈنگ کے ذریعے درخواست جمع کراسکیں گے۔

اس کے علاوہ درخواست گزار اپنی درخواست کی پیش رفت ٹریکنگ آئی ڈی کے ذریعے آن لائن دیکھ سکیں گے۔ اگر کوئی بروکر کسی درخواست کو مسترد کرتا ہے تو اسے درخواست مسترد کرنے کی وجوہات تحریری طور پر فراہم کرنا ہوں گی

نئے فریم ورک کے تحت پہلے سے تصدیق شدہ سرمایہ کاروں کو دوبارہ ویری فکیشن کے مرحلے سے نہیں گزرنا پڑے گا، جس سے اکاؤنٹ کھولنے کا عمل مزید تیز اور آسان ہوجائے گا۔

ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو انتہائی آسان بنایا جارہا ہے، بنیادی ہدف نوجوانوں کی سرمایہ کاری میں شمولیت بڑھانا اور مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد کو 25 لاکھ تک لے جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل سستا، فی بیرل کتنے کا ہوگیا؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں ترقی اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں، نیا ڈیجیٹل نظام زیادہ افراد کو رسمی سرمایہ کاری کے دائرے میں لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.95 ▲ 1.35
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.19 ▲ 1.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.91 ▲ 2.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.63 ▲ 0.65
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.96 ▲ 0.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▲ 0.20
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 478,748 ▼ 1,670
Gold 22K Per Tola 438,853 ▼ 1,531
Gold 21K Per Tola 418,905 ▼ 1,461
Gold 18K Per Tola 359,061 ▼ 1,253
Silver Per Tola 7,219 ▲ 67
Platinum Per oz (USD) 1,842 ▼ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.02 ▼ 0.58
Diesel HSD Per Litre 252.03 ▼ 17.66
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44 ▼ 17.06
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں