عالمی منڈی میں تیل سستا

عالمی منڈی
پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر تقریباً 7 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی/ فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published August, 4 2026 |
نیویارک: (ویب ڈیسک): عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد برینٹ اور امریکی خام تیل کی قیمتیں تقریباً تین ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر تقریباً 7 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد قیمتیں 13 جولائی کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوئیں۔

برینٹ خام تیل 6.35 ڈالر سستا ہوکر 83.77 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 4.33 ڈالر کمی کے بعد 80.34 ڈالر فی بیرل رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں نمایاں کمی ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکی محکمہ توانائی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ امریکا کے اسٹریٹ پیٹرولیم ریزرو میں خام تیل کے ذخائر 1983 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسٹریٹجک ذخائر سے 172 ملین بیرل خام تیل جاری کرنے کی منظوری کے بعد ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی تیل مارکیٹ کی صورتحال پر سرمایہ کاروں کی گہری نظر ہے اور آئندہ دنوں میں قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان بھی موجود ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.41 ▲ 0.49
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.72 ▲ 0.45
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.20 ▼ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,169 ▲ 2,074
Gold 22K Per Tola 387,905 ▲ 1,901
Gold 21K Per Tola 370,273 ▲ 1,815
Gold 18K Per Tola 317,377 ▲ 1,555
Silver Per Tola 6,045 ▲ 47
Platinum Per oz (USD) 1,659 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56 ▼ 3.39
Diesel HSD Per Litre 252.73 ▼ 3.61
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30 ▼ 4.34
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں