سعودی عرب نے پاکستان کا 5 ارب ڈالر قرض 3 سال کیلئے مؤخر کر دیا

سعودی عرب نے پاکستان کا 5 ارب ڈالر قرض 3 سال مؤخر کردیا
سعودی عرب نے پاکستان کو اہم معاشی سہارا دیتے ہوئے 5 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی مزید تین سال کیلئے مؤخر کر دی ہے/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 30 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان کو اہم معاشی سہارا دیتے ہوئے 5 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی مزید تین سال کیلئے مؤخر کر دی ہے، جس سے ملک کو فوری مالی دباؤ سے نکلنے میں مدد ملے گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض کی مدت میں توسیع سے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہو گا اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے میں بھی سہولت ملے گی۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں سعودی عرب کے مجموعی طور پر 8 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس موجود ہیں، جن میں سے 3 ارب ڈالر رواں سال اپریل میں حاصل کیے گئے تھے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات کم ہو کر 21.5 ارب ڈالر رہ گئی ہیں جبکہ غیر ملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی میں بھی تقریباً نصف ارب ڈالر کی کمی آئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے دوران پاکستان 2.2 ارب ڈالر کے قرضے واپس کر چکا ہے جبکہ چین سے 1.3 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کی ری فنانسنگ آئندہ ماہ متوقع ہے۔

مرکزی بینک نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران اوپن مارکیٹ سے 9 ارب ڈالر خریدے گئے جبکہ دسمبر 2026 تک زرمبادلہ کے ذخائر 20.2 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی ریال کی خریداری کرنیوالوں کیلئے اہم خبر

ماہرین کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے قرض کی مدت میں توسیع پاکستان کیلئے ایک اہم مالی سہارا ہے جو بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی اور معاشی استحکام میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں