پاکستان میں ایرانی ریال کی خریداری میں غیر معمولی اضافہ

ایران اور امریکا کے درمیان 60 روزہ امن معاہدے کے بعد پاکستان کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایرانی ریال کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 22 2026 | Muhammad Bilal
کراچی: (ویب ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان 60 روزہ امن معاہدے کے بعد پاکستان کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایرانی ریال کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کرنسی مارکیٹ ذرائع کے مطابق امن معاہدے کے بعد گزشتہ پانچ روز کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے ایرانی ریال کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی۔

رپورٹ کے مطابق اس مختصر عرصے کے دوران پاکستانی شہریوں نے تقریباً 3 کھرب روپے مالیت کے ایرانی ریال خریدے جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر میں 100 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے سربراہ ملک بوستان نے اس رجحان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ دنوں میں متوسط طبقے کی جانب سے ایرانی ریال کی خریداری میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل 2 ہزار روپے میں ایک کروڑ ایرانی ریال دستیاب تھے تاہم اب یہی رقم خریدنے کے لیے تقریباً 4 ہزار روپے ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے بعد لوگوں میں یہ تاثر مضبوط ہوا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایرانی کرنسی کی قدر میں مزید بہتری آسکتی ہے، اسی توقع کے باعث خریداری کا رجحان بڑھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کیساتھ ڈیل، ایرانی کرنسی کی قدر میں نمایاں اضافہ

انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ ایرانی ریال کی خرید و فروخت صرف لائسنس یافتہ منی چینجرز کے ذریعے کی جائے تاکہ جعلی کرنسی، فراڈ یا غیر قانونی لین دین سے بچا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق اگر ایران اور امریکا کے درمیان امن عمل آگے بڑھتا ہے تو خطے کی تجارت، توانائی مارکیٹ اور کرنسی رجحانات پر اس کے مزید اثرات سامنے آسکتے ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.67 ▼ 0.55
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.40 ▲ 0.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0 ▼ 462,995.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 111.49
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں