ایف بی آر کی موبائل فون پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی کی یقین دہانی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئر مین راشد محمود لنگڑیال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو موبائل فونز پر عائد درآمدی ڈیوٹی میں کمی کی یقین دہانی کرا دی۔
فائل فوٹو
Updated 19 گھنٹے قبل | Published June, 21 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئر مین راشد محمود لنگڑیال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو موبائل فونز پر عائد درآمدی ڈیوٹی میں کمی کی یقین دہانی کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں درآمدی و مقامی موبائل فونز پر عائد ٹیکسز، آٹو پالیسی، الیکٹرک گاڑیوں اور درآمدی ڈیوٹیوں بارے اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

دوران اجلاس ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے درآمدی موبائل فونز پر عائد 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی یقین دہانی کرا دی۔

انہوں نے کمیٹی کو بریفنگ کے دوران کہا کہ 200 ڈالر تک مالیت کے موبائل فونز پر عائد ٹیکسز میں کمی کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق 30 ڈالر تک مالیت کے موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح 25 فیصد، 31 سے 100 ڈالر مالیت کے فونز پر 36 فیصد، 101 سے 200 ڈالر مالیت کے درآمدی فونز پر ٹیکس کی شرح 40 فیصد ہے۔

اسی طرح 201 سے 350 ڈالر مالیت کے فونز پر مؤثر ٹیکس شرح 38 فیصد، 351 سے 500 ڈالر مالیت کے اسمارٹ فونز پر ٹیکس کی شرح 40 فیصد جبکہ 500 ڈالر سے زیادہ مالیت کے موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح 41 فیصد ہے۔

حکام نے بتایا کہ موبائل فون کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہو تا ، 44 فیصد درآمد ہونے والے موبائل فونز کا شمار 31 سے 100 ڈالر کی کم ٹیکس والی کیٹیگری میں ہوتا ہے جبکہ تمام درآمدی فون کیٹیگریز میں اوسط مؤثر ٹیکس شرح 39.6 فیصد بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ہائی اوکٹین پر عائد لیوی میں تاریخی کمی کر دی

اس موقع پر اراکین کمیٹی نے نشاندہی کی کہ مارکیٹ میں اس وقت لاکھوں نان پی ٹی اے موبائل فون موجود ہیں ، اراکین نے تجویز دی کہ موبائل فونز پر عائد ٹیکسز کی ادائیگی کے لیے اقساط کا نظام متعارف کرایا جانا چاہیے۔

کمیٹی اراکین نے کہا کہ دنیا بھر میں چھوٹی چھوٹی اشیا پر بھی اقساط کی سہولت موجود ہوتی ہے، اس پر چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر نے ایف بی آر اور پی ٹی اے کو مشترکہ طور پر اقساط کے نظام سے متعلق قابل عمل منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-21 USD to PKR 278.33
2026-06-21 EUR to PKR 319.22
2026-06-21 GBP to PKR 368.39
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-21 Silver (XAG) 1 Ounce 18,045.36
2026-06-21 Gold (XAU) 1 Ounce 1,156,526.73
2026-06-21 Platinum (XPT) 1 Ounce 462,995.00
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-21 Petrol (Super) 299.50
2026-06-21 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-21 High-Speed Diesel (HSD) 311.47
ضرور پڑھیں