حکومت نے ہائی اوکٹین پر عائد لیوی میں تاریخی کمی کر دی

حکومت نے امیر ترین طبقے کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ہائی اوکٹین پر عائد پٹرولیم لیوی میں تاریخی کمی کر دی۔
فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published June, 21 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) حکومت نے امیر ترین طبقے کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ہائی اوکٹین پر عائد پٹرولیم لیوی میں تاریخی کمی کر دی۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے امیر طبقے کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے مہنگی اور لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین فیول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 214 روپے سے زائد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اوکٹین پر پٹرولیم لیوی میں 214 روپے 12 پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد اس کی شرح 91 روپے 25 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کا فیصلہ کیا تھا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد ایک لٹر پٹرول کی نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات پر عوام کے لیے مزید ریلیف کا اعلان کر دیا گیا

اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے فی لٹر کمی کی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 378 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 311 روپے 47 پیسے فی لٹر پر آگئی۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جو کمی آئے گی وہ من و عن عوام کو منتقل کر رہے ہیں، معاشی استحکام برقرار رکھنے اور مہنگائی میں مزید کمی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھیں گے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.67 ▼ 0.55
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.40 ▲ 0.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0 ▼ 462,995.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 111.49
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں