یکم جولائی سے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والوں کیلئے تاریخی ریلیف

ملائشین حکومت نے یکم جولائی سے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے بینک صارفین کیلئے تاریخی ریلیف کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 17 2026 | Muhammad Bilal
کوالالمپور: (ویب ڈیسک) ملائشین حکومت نے یکم جولائی سے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے بینک صارفین کیلئے تاریخی ریلیف کا اعلان کر دیا۔

ملائشین میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا میں یکم جولائی سے ملک بھر میں کسی بھی بینک کے اے ٹی ایم یا اسمارٹ ری سائیکلر مشین سے رقم نکالنے پر عائد ایک رنگٹ انٹربینک ودڈراول فیس مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔

بینکنگ انڈسٹری کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کے بعد ملک بھر کے ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز 14 ہزار سے زائد اے ٹی ایم اور ایس آر ایم مشینوں سے بغیر کسی اضافی چارج کے جتنی بار چاہیں نقد رقم نکال سکیں گے۔

ایسوسی ایشن آف بینک آف ملائیشیا، ایسوسی ایشن آف اسلامک بینکنگ اینڈ فنانشل انسٹی ٹیوشنز ملائیشیا اور ایسوسی ایشن آف ڈویلپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشنز آف ملائیشیا نے اس فیصلے کو تمام لائسنس یافتہ بینکوں کے لیے نافذ العمل قرار دیا ہے۔

بینکنگ اداروں کے مطابق روزمرہ زندگی میں نقد رقم اب بھی شہریوں کے لیے ایک بنیادی ضرورت ہے، اسی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیس ختم کی گئی ہے تاکہ عوام پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے اور انہیں زیادہ آسان، سستی اور قابلِ اعتماد بینکنگ سہولیات فراہم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کیساتھ ڈیل، ایرانی کرنسی کی قدر میں نمایاں اضافہ

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ قدم کسٹمر فرینڈلی بینکنگ سروسز کو بہتر بنانے کی وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد صارفین کے تجربے کو مزید سہل اور مؤثر بنانا ہے۔

ادھر بینکنگ ایسوسی ایشنز نے ملک میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل اور کیش لیس ادائیگیوں کے رجحان کو بھی مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملائیشیا کو جدید ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے جانے کے لیے الیکٹرانک ادائیگیوں کے نظام کو مزید مضبوط اور محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں