پنجاب: گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی شرح میں ہوشربا اضافہ

پنجاب حکومت نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی شرح میں 20 سال بعد بڑا اضافہ کردیا۔
فائل فوٹو
Updated 22 گھنٹے قبل | Published June, 16 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی شرح میں 20 سال بعد بڑا اضافہ کردیا۔

حکومتِ پنجاب کی جانب سے نئے مالی سال کا فنانس بل جاری کردیا گیا۔

فنانس بل کے مطابق ایک ہزار سی سی زائد کی کمرشل اور بڑی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ کار ڈیلرز کو بطور حکومت کے ود ہولڈنگ ایجنٹ کام کرنے کا پابند قرار دیا گیا ہے۔

رجسٹریشن کے بغیر گاہک کو گاڑی ڈیلیور کرنے پر شو روم مالکان کو بھاری جرمانے کا سامنا کرناپڑے گا۔

نئے فنانس بل میں کمپنیوں کے لیے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کی رقم 5 سے 10 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے، مسلسل دو ماہ تک ریٹرن جمع نہ کروانے والے تاجروں کو ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ فارن ایکسچینج کمپنیوں اور منی چینجرز کی سروسز پر بھی تین فیصد ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے کچی کپاس پر عائد ’کاٹن فی‘ کو ختم کردی گئی جبکہ نئے شروع ہونے والے کاروبار پہلے چھ ماہ تک ٹیکس قوانین سے مستثنیٰ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بجٹ: تنخواہوں میں 7، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز

پراپرٹی ٹیکس تاخیر سے جمع کرانے پر عائد ماہانہ جرمانہ ختم کر دیا گیا ہے جبکہ نان رجسٹرڈ تاجروں کو سرکاری ٹھیکے، لائسنس یا این او سی کا اجراء نہیں کیا جائے گا۔

پی آر اے قوانین کی خلاف ورزی اور انوائس نہ دینے پر جرمانوں میں بھاری اضافہ کیا گیا ہے۔

فنانس بل کے مطابق ہوٹل پر کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی پر 8 فیصد سیلز ٹیکس کا اطلاق ہو گا جبکہ مختلف عام سروسز پر سیلز ٹیکس کی شرح بھی 5 سے بڑھا کر 8 فیصد کردی گئی ۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں