سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا دھماکہ
Gold Price Today Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے ایک دن کی کمی کے بعد دوبارہ تیزی پکڑ لی، جس کے باعث خریداروں اور سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 70 ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 5042 ڈالر کی سطح پر آگئی،عالمی منڈی میں اضافے کے اثرات فوری طور پر مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔

ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار روپے بڑھ کر 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 001 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے تک پہنچ گئی۔ قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے نے شادی بیاہ کے سیزن میں خریداروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی،جس کے بعد فی تولہ چاندی 105 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 219 روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 90 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 046 روپے ریکارڈ کی گئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔