پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
Petroleum prices
فائل فوٹو
اسلام آباد:( ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل بھی 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتا ہے۔

مزید یہ کہ انڈسٹری ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: رمضان میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل سے متعلق حتمی فیصلہ اوگرا اور وزارتِ خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔