مجتبیٰ خامنہ ای اب مکمل صحت مند ہیں، ایرانی صدر

Mojtaba Khamenei health update
فائل فوٹو
Updated | Published September, 26 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای طبی طور پر مکمل صحت مند ہیں اور ان کے چہرے اور ٹانگوں پر آنے والے زخم بھی ٹھیک ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں مسعود پزشکیان نے بتایا کہ ان کی مجتبیٰ خامنہ ای سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی ہے، ایک ملاقات سات گھنٹے سے زائد جاری رہی، اس دوران مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے حوالے سے کوئی خاص مسئلہ نظر نہیں آیا۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ وہ بطور ڈاکٹر یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈر طبی اعتبار سے مکمل صحت مند ہیں اور ان کے سابقہ زخم بھی صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ایرانی صدر نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بداعتمادی کی فضا موجود ہے، مذاکرات کی بحالی کیلئے امریکا کی جانب سے ایران کی پیشکش قبول کرنا ضروری ہوگا۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر ایرانی پیشکش قبول کی جاتی ہے تو ایران آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات بحال کرنے سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری کرے گا، امریکی منظوری کے بعد اسی دن مذاکرات کا عمل شروع ہوسکتا ہے۔

جوہری پروگرام پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کررہا، جوہری ہتھیار تیار کرنا مذہبی اعتبار سے حرام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کیلئے تیار ہے اور جوہری معائنے کے معاملے پر مذاکرات کے دوران مخصوص معاہدہ طے کیا جاسکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.86 ▼ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.58 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.92 ▲ 0.75
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,982 ▼ 7,666
Gold 22K Per Tola 408,817 ▼ 7,028
Gold 21K Per Tola 390,234 ▼ 6,708
Gold 18K Per Tola 334,487 ▼ 5,750
Silver Per Tola 6,678 ▼ 330
Platinum Per oz (USD) 1,755 ▼ 88.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.28 ▼ 0.84
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں