زہریلا مشروب پینے سے 48 افراد جان سے ہاتھ گنوا بیٹھے

Nigeria Toxic Drink Deaths
فائل فوٹو
Updated | Published September, 19 2026 |
ابوجا: (ویب ڈیسک) نائجیریا کی ریاست اوندو میں زہریلا مشروب پینے کے باعث 48 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشروب کی تیاری اور تقسیم سے مبینہ تعلق کے شبے میں 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔

زہریلے مشروب سے متاثر ہونے والے افراد کا تعلق اوڈگبو اور آئریل کے علاقوں سے ہے، جہاں مشروب پینے کے بعد متعدد افراد کی حالت اچانک خراب ہوئی۔ متاثرین میں بعض افراد کو بینائی متاثر ہونے، سانس لینے میں دشواری اور بے ہوشی جیسی سنگین علامات کا سامنا کرنا پڑا۔

ابتدائی تحقیقات میں مشروب کے اندر میتھانول کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشروب کے نمونے حاصل کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ زہریلے مادے کی موجودگی اور اس کے ماخذ کا تعین کیا جاسکے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مشروب کی تیاری اور تقسیم میں ملوث ممکنہ افراد سے تفتیش شروع کردی ہے۔ گرفتار کیے گئے 15 افراد سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔

دوسری جانب ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے مختلف تازہ رپورٹس سامنے آئی ہیں، جن میں 48 یا 49 اموات کا ذکر کیا گیا ہے، متاثرین کی تعداد کی حتمی تصدیق اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سویڈن کے وزیراعظم مستعفی ہوگئے

واضح رہے کہ میتھانول انتہائی زہریلا کیمیکل ہے جو انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد بینائی متاثر کرنے، اہم اعضا کو نقصان پہنچانے اور شدید صورت میں موت کا سبب بن سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82 ▼ 0.45
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.62 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67 ▼ 0.73
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,532 ▲ 7,195
Gold 22K Per Tola 414,821 ▲ 6,596
Gold 21K Per Tola 395,965 ▲ 6,296
Gold 18K Per Tola 339,399 ▲ 5,397
Silver Per Tola 6,812 ▲ 229
Platinum Per oz (USD) 1,780 ▲ 11.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14 ▼ 1.65
Diesel HSD Per Litre 304.78 ▲ 25.23
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 ▲ 22.97
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں