جرمن ایئر لائن کا پاکستان میں براہ راست فضائی آپریشنز شروع کرنے کا اعلان

جرمن ایئر لائن
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جرمن فضائی کمپنی یو ایس سی جی ایم بی ایچ کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کر لی/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 27 2026 |
کراچی (ویب ڈیسک) جرمنی سمیت یورپ جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، جرمن ایئر لائن نے پاکستان میں براہ راست فضائی آپریشنز شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں جرمن ایئرلائن ’یو ایس سی‘ نے پاکستان میں براہِ راست فضائی آپریشنز شروع کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے جرمن فضائی کمپنی یو ایس سی جی ایم بی ایچ کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کر لی ہے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے اس منظوری کے بعد جرمنی اور پاکستان کے درمیان فضائی آپریشنز کے آغاز کا ایک اہم ریگولیٹری مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

ذرائع نے بتایا کہ جرمن ایئرلائن ابتدائی طور پر پاکستان کے دو بڑے شہروں کے لیے پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نامزدگی کی منظوری کے بعد باقاعدہ پروازوں کے اجرا کے لیے دیگر آپریشنل منظوریوں کا مرحلہ بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔

ہوابازی کے ماہرین نے کہا کہ نئی غیر ملکی ایئرلائن کی آمد سے پاکستانی فضائی مارکیٹ میں صحت مند مسابقت بڑھے گی اور جرمنی سمیت یورپ جانے والے مسافروں کے لیے براہِ راست فضائی رابطوں اور سفری سہولیات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

مزید برآں، جرمن کمپنی کے فضائی آپریشنز سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے نئے امکانات روشن ہوں گے، جبکہ مقامی ایوی ایشن سیکٹر میں طیاروں کی لیزنگ، گراؤنڈ ہینڈلنگ اور مقامی بھرتیوں کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا ہونے کی توقع ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.41 ▲ 0.27
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.25 ▼ 0.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.28 ▼ 0.12
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.66 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.26 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 370,503 ▲ 2,579
Gold 22K Per Tola 339,628 ▲ 2,364
Gold 21K Per Tola 324,190 ▲ 2,257
Gold 18K Per Tola 277,877 ▲ 1,934
Silver Per Tola 4,292 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,289 ▲ 14.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 314.00 ▼ 4.00
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں