ٹرمپ اسرائیل سے راہیں جدا کرنے کیلئے تیار ہیں: جے ڈی وینس
جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی عوام اور اسرائیلی حکومت کے مفادات بعض معاملات میں مختلف ہوسکتے ہیں، اگر صدر ٹرمپ کو محسوس ہوا کہ دونوں ممالک کے مفادات میں واضح اختلاف ہے تو وہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے مختلف راستہ اختیار کرنے کیلئے تیار ہوں گے۔
امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ واشنگٹن اپنی مشرق وسطیٰ سے متعلق خارجہ پالیسی کو اسرائیل کے تابع نہیں کرسکتا، جہاں امریکا اور اسرائیل کے مفادات مشترک ہوں گے وہاں دونوں ممالک مل کر کام کریں گے، تاہم اختلاف کی صورت میں امریکا اپنے مفادات کے مطابق پالیسی اختیار کرے گا۔
واضح رہے کہ وینس کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران سے متعلق امریکی پالیسی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بعض معاملات میں اختلافات رپورٹ ہوئے ہیں۔
نائب صدر نے ایران سے متعلق بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایرانی کارروائیوں کے نتیجے میں بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا تو عالمی توانائی کے بحران کا خطرہ برقرار رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:حوثی فورسز کا سعودی ایف-15 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ
دوسری جانب حالیہ امریکی پالیسی بیانات میں آبنائے ہرمز اور عالمی تیل کی ترسیل کو بھی اہم مسئلہ قرار دیا گیا ہے، کیونکہ خطے میں کشیدگی نے توانائی کی عالمی منڈی کو متاثر کیا ہے۔