یوٹیوبر رجب بٹ نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی

معروف یوٹیوبر رجب بٹ
رجب بٹ کی زید علی ٹی کے ساتھ ٹک ٹاک لائیو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 16 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق نامناسب مذاق پر شدید تنقید کے بعد معذرت کر لی، انہوں نے اپنے الفاظ کو غلط و ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حساس موضوع کو مذاق میں استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا۔

چند روز قبل رجب بٹ کی زید علی ٹی کے ساتھ ٹک ٹاک لائیو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے زید علی کے تاثرات پر تبصرہ کرتے ہوئے بچوں کے جنسی استحصال جیسے حساس معاملے کو مذاق کے طور پر استعمال کیا تھا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے رجب بٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں، رجب بٹ نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں کہی گئی بات انتہائی نامناسب اور حد سے بڑی ہوئی تھی، ایسا مذاق واقعی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر معاز صفدر کو متنازع بیان مہنگا پڑ گیا، مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے مذاق بد قسمتی سے معاشرے، خاص طور پر لڑکوں کی محفلوں میں عام ہے تاہم کسی بات کا عام ہونا اسے درست یا قابل قبول نہیں بنا دیتا۔

رجب بٹ کا کہنا تھا کہ ملک میں بچوں کے جنسی استحصال کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے اس لیے انہیں اس معاملے پر زیادہ حساس اور محتاط ہونا چاہیے تھا تاہم یوٹیوبر نے ان تمام افراد سے بھی معافی مانگی جن کے جذبات ان کے الفاظ سے مجروح ہوئے یا جن کے ماضی کے تکلیف دہ تجربات دوبارہ یاد آگئے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ وائرل ہونے والی ویڈیو پرانی ہے لیکن ویڈیو کا پرانا ہونا ان کے کہے گئے کہ الفاظ کا جواز نہیں بن سکتا۔

رجب بٹ نے کہا کہ وہ اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور آئندہ اپنے الفاظ اور ان کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے زیادہ ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کریں گے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.28 ▲ 0.21
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.95 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.66 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.88 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 518
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 475
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 453
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 388
Silver Per Tola 6,665 ▼ 38
Platinum Per oz (USD) 1,793 ▼ 5.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 384.34 ▲ 4.10
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں