سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیک کا مستعفی ہونے کا اعلان

صدر الیگزینڈر ووچیک/فائل فوٹو
صدر الیگزینڈر ووچیک/فائل فوٹو
Updated | Published September, 15 2026 |
سربیا(ویب ڈیسک) صدر الیگزینڈر ووچیک نے اعلان کیا ہے کہ وہ 27 ستمبر 2026 کو صدارت کے عہدے سے مستعفی ہوکر وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیگزینڈر ووچیک نے یہ اعلان 15 ستمبر کو ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کیا۔

رپورٹس کے مطابق صدر الیگزینڈر ووچیک صدارت سے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سربیا میں 25 اکتوبر 2026 کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

الیگزینڈر ووچیک کی جماعت سربین پروگریسو پارٹی (ایس این ایس)نے انہیں وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد بھی کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیگزینڈر ووچیک آئینی طور پر مزید ایک صدارتی مدت کے لیے امیدوار نہیں بن سکتے، کیونکہ وہ پہلے ہی دو مرتبہ سربیا کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔

صدارت سے مستعفی ہوکر وزیراعظم کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کا فیصلہ الیگزینڈر ووچیک کے لیے سربیا کی سیاست میں اپنا سیاسی اثر و رسوخ برقرار رکھنے کا اہم راستہ قرار دیا جا رہا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.28 ▲ 0.21
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.95 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.66 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.88 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 518
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 475
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 453
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 388
Silver Per Tola 6,665 ▼ 38
Platinum Per oz (USD) 1,793 ▼ 5.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 384.34 ▲ 4.10
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں