ایران میں تباہ امریکی طیارے کے پائلٹ کی ریسکیو ویڈیو 5 ماہ بعد جاری
امریکی میڈیا کے مطابق مبینہ ویڈیو میں ایک ہیلی کاپٹر کو علاقے میں لینڈ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس کے بعد اسپیشل آپریشن کمانڈ کے اہلکار طیارے سے نکلنے والے پائلٹ اور ویپن آفیسر تک پہنچتے ہیں اور انہیں ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کرتے ہیں۔
طیارے سے نکلنے کے بعد پیراشوٹ میں خرابی پیش آئی، جس کے باعث ایک امریکی اہلکار کی کمر، کندھے اور بازو پر شدید چوٹیں آئیں اور ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق زخمی اہلکار تقریباً دو روز تک ایرانی فورسز سے بچنے میں کامیاب رہا، جان بچانے کیلئے اس نے تقریباً 7 ہزار فٹ بلند پہاڑی پر پناہ لی اور وہاں خود کو چھپائے رکھا۔
Dramatic video, obtained first by 60 Minutes, shows the rescue of two Air Force officers shot down over a mountainous desert region of Iran back in April. https://t.co/MMeYIaZvfu pic.twitter.com/37AR1xc9bj
— 60 Minutes (@60Minutes) September 14, 2026
امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز نے علاقے میں پہنچ کر دونوں اہلکاروں کا سراغ لگایا اور انہیں کامیابی سے ریسکیو کرلیا۔
پانچ ماہ بعد سامنے آنے والی ویڈیو نے اس ریسکیو آپریشن کی تفصیلات ایک بار پھر منظرعام پر لے آئی ہیں۔ ویڈیو میں مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود امریکی فورسز کی جانب سے پائلٹ اور ویپن آفیسر کو نکالنے کے آپریشن کی جھلکیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران امریکہ جنگ اسی سال ختم ہونے جائے گی، ٹرمپ
واقعے سے متعلق ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد طیارے کی تباہی اور امریکی اہلکاروں کے ریسکیو سے متعلق مزید تفصیلات بھی سامنے آنے کا امکان ہے۔