آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کتنے لوگوں نے شرکت کی؟جانیے

Ali Khamenei Funeral
فائل فوٹو
Updated | Published July, 10 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی چھ روزہ تقریبات میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد سمیت پانچ مختلف شہروں میں منعقد ہوئیں، جہاں لاکھوں افراد نے مرحلہ وار تقریبات میں شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق سرکاری عوامی جنازے کی کارروائیاں ہفتے کے روز تہران کے گرینڈ مصلیٰ مذہبی کمپلیکس سے شروع ہوئیں، جہاں ہزاروں افراد نے تابوت کی آخری زیارت کی، بعد ازاں مختلف مراحل میں مذہبی رسومات اور عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان تقریبات میں مختلف ممالک کے سربراہان، وزرا اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی، اس کے علاوہ ایران کے علاقائی اتحادی گروپوں کے وفود بھی جنازے اور تعزیتی تقریبات میں شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ علی خامنہ ای 28 فروری کو تہران میں اپنی رہائش گاہ پر ہونے والے ایک حملے میں شہید ہوئے تھے، اس حملے کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مشہد میں سپرد خاک

انہیں چار ماہ بعد مشہد میں امام رضاؑ کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا، آخری رسومات کے دوران ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جبکہ لاکھوں افراد نے مختلف شہروں میں تعزیتی اجتماعات اور دعائیہ تقریبات میں شرکت کی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.17 ▲ 0.61
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.99 ▲ 0.86
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.00 ▲ 1.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.75 ▲ 0.17
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▲ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 425,755 ▼ 2,097
Gold 22K Per Tola 390,276 ▼ 1,922
Gold 21K Per Tola 372,536 ▼ 1,835
Gold 18K Per Tola 319,317 ▼ 1,573
Silver Per Tola 6,101 ▼ 142
Platinum Per oz (USD) 1,597 ▼ 40.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں