سپریم کورٹ نے لاء کلرکس کی 18 اسامیوں کا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان
خواہشمند اور اہل امیدوار مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 10 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے لاء کلرک شپ پروگرام کے تحت ایک سالہ مدت کے لیے لاء کلرکس کی 18 اسامیوں کا اعلان کر دیا۔

 

سرکاری خبر رساں ادارے ’’اے پی پی‘‘ کے مطابق منتخب امیدوار مختلف مراحل میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جن کا آغاز اگست، نومبر، دسمبر 2026 اور فروری 2027 میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں نے جائیداد ہتھیانے کیلیے والد کو ذہنی مریض قرار دے دیا

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق درخواست فارم، مطلوبہ تعلیمی قابلیت، اہلیت کے معیار اور دیگر شرائط و ضوابط سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ درخواست جمع کروانے سے قبل اشتہار اور متعلقہ ہدایات کا بغور مطالعہ کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خواہشمند اور اہل امیدوار مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 23 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

 

 

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.17 ▲ 0.61
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.99 ▲ 0.86
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.00 ▲ 1.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.75 ▲ 0.17
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▲ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 425,755 ▼ 2,097
Gold 22K Per Tola 390,276 ▼ 1,922
Gold 21K Per Tola 372,536 ▼ 1,835
Gold 18K Per Tola 319,317 ▼ 1,573
Silver Per Tola 6,101 ▼ 142
Platinum Per oz (USD) 1,597 ▼ 40.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں