فلپائن کے جزیرہ منڈاناؤ میں 6.5 شدت کا زلزلہ

Philippines Earthquake Today
فائل فوٹو
Updated | Published June, 26 2026 |
منیلا: (ویب ڈیسک) فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے بعد مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز زمین میں 52 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے اچانک محسوس ہونے پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات پر جمع ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام نے ممکنہ آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فلپائنی محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما ادارے کے مطابق زلزلے کے بعد صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ ریسکیو اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

منڈاناؤ فلپائن کا وہ خطہ ہے جہاں ٹیکٹونک پلیٹس کی حرکت کے باعث زلزلوں کے جھٹکے اکثر محسوس کیے جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ علاقہ پیسفک رنگ آف فائر کا حصہ ہے، جہاں زلزلہ خیز سرگرمیاں زیادہ پائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے آبنائے ہرمز میں 3 بحری جہازوں کو روک دیا

حکام نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر کمزور عمارتوں میں داخل نہ ہوں اور ہنگامی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں، مزید یہ کہ کسی بھی ممکنہ آفٹر شاک کے دوران فوری طور پر حفاظتی اقدامات اپنانے پر زور دیا گیا ہے۔

تاحال صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے، تاہم حکام کی جانب سے نگرانی کا عمل جاری ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.59 ▼ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.48 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.10 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.66
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.88 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں