راتوں رات ٹرپل منافع، ایرانی ریال خریدنے والوں کیلئے بڑی پیشگوئی

ایرانی ریال
ایران امریکا معاہدے کے بعد ایک بار پھر ایرانی ریال کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 26 2026 |
کراچی (ویب ڈیسک): ایران امریکا معاہدے کے بعد ایک بار پھر ایرانی ریال کی قدر میں اضافہ اور خریداری بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران امریکا امن معاہدے کے بعد ایران پر سے امریکی معاشی پابندیاں ہٹنے کے تناظر میں ایک بار پھر ایرانی ریال کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ منافع کے لیے اس میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
لیکن کیا ایرانی ریال خریدنا واقعی سودمند ہوگا اور اس سے خریدار کو کتنا فائدہ ہوگا۔ اس حوالے سے چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ایک مقامی نجی ٹی وی سے گفتگو میں اپنا تجزیہ پیش کیا۔

ملک بوستان نے اچانک ایران کی کرنسی ویلیو میں اضافے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جب 2016 میں صدر اوباما نے ایران پر سے پابندیاں جزوی طور پر ہٹا دی تھیں، تو ایک کروڑ ایرانی ریال 10 سے 12 ہزار روپے میں آتا تھا جو بڑھ کر 60 ہزار روپے تک چلا گیا تھا۔ لوگوں کا خیال تھا کہ یہ ایک لاکھ تک جائے گا اور چلا بھی جاتا اگر 2018 میں ٹرمپ حکومت ایران پر دوبارہ پابندیاں نہ لگاتی۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی کچھ یہی صورتحال ہے۔ 28 فروری کو ایران جنگ شروع ہونے سے قبل جب امریکا سے جنگ بندی ہوئی تو ایرانی ایک کروڑ ریال کی قیمت 10 سے 13 ہزار پاکستانی روپے ہو گئی، لیکن جب معاہدہ نہ ہوا تو پھر دو ہزار تک آ گئی اور اب دونوں ممالک میں ایم او یو سائن ہونے کے بعد پھر اس کی قیمت چار ہزار روپے تک چلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں ایک شہری کی 5 ہزار 598 بیویاں؟ چیئرپرسن کا ردعمل آگیا

ملک بوستان نے کہا کہ اب سرمایہ کاری کرنے والے لوگوں کا خیال ہے کہ اب جب ایران پر سے پابندیاں ختم ہو رہی ہیں اور اس کے منجمد اثاثے بھی اس کو مل رہے ہیں، تو یہ دوبارہ 60 ہزار یا ایک لاکھ تک جا سکتا ہے، اسی سوچ کے ساتھ سرمایہ کاری ہو رہی ہے، تاہم زیادہ تر چھوٹے سرمایہ کار اس میں پیسہ لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی ریال میں سرمایہ کاری میں دونوں رسک ہیں۔ اگر معاہدہ نہ ہوا اور دوبارہ جنگ ہوئی تو یہ دوبارہ دو ہزار پر آ سکتا ہے اور اگر معاہدہ طے پا جاتا ہے تو 60 ہزار سے ایک لاکھ تک بھی جا سکتا ہے۔

ملک بوستان نے ایرانی ریال کی خریداری میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ شارٹ ٹرم سرمایہ کاری کریں، لمبے منصوبے نہ بنائیں۔ ابھی ایرانی ریال کا جو ریٹ چل رہے ہیں، اس میں خرید لیں اور اس سے اوپر 6 یا 8 ہزار تک قیمت جائے تو اس کو بیچ دیں تو ڈبل منافع ہو جائے گا۔ زیادہ لمبے منافع کے چکروں میں پڑیں اور نہ ہی زیادہ سرمایہ کاری کریں۔ 10، 50 ہزار یا لاکھ سے زیادہ کی انویسٹمنٹ نہ کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پابندیاں ہٹنے سے ہمارا بلین ڈالر منصوبہ گیس پائن لائن بحال ہوگا، جس سے ہمارا انرجی کا بل 50 فیصد کم ہو جائے گا۔ جتنی ڈیولپمنٹ ہونی ہے، ایران میں ہونی ہے، بہت بڑی مارکیٹ پاکستان کے قریب کھلنے والی ہے، جہاں پاکستان سے افرادی قوت جائے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.59 ▼ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.48 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.10 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.66
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.88 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں