یوبی سوفٹ کے شریک بانی کلاڈ گیلمو طیارہ حادثے میں ہلاک

Claude Guillemot death
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published June, 21 2026 |
پیرس: (ویب ڈیسک) دنیا کی معروف ویڈیو گیم کمپنی یوبی سوفٹ کے شریک بانی کلاڈ گیلمو ایک افسوسناک طیارہ حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق حادثہ فرانس کے مغربی ساحلی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب دو انجنوں پر مشتمل ایک چھوٹا طیارہ سیسنا 421 لینڈنگ کے مراحل سے گزر رہا تھا۔ طیارہ بحرِ اوقیانوس کے ساحل کے قریب واقع لا بول ہوائی اڈے کے نزدیک حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے کے وقت طیارے میں کلاڈ گیلمو اور ایک تربیتی پائلٹ سوار تھے، دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

مقامی میئر فرانک لووریے نے میڈیا کو بتایا کہ کلاڈ گیلمو اور پائلٹ دونوں تجربہ کار اور باقاعدہ لائسنس یافتہ ہوا باز تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں، تاہم فرانسیسی حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یوبی سوفٹ انتظامیہ نے بھی کلاڈ گیلمو کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کمپنی نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم گیمنگ کمیونٹی کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

ذہن نشین رہے کہ کلاڈ گیلمو نے 1986 میں اپنے چار بھائیوں کے ساتھ مل کر یوبی سوفٹ کی بنیاد رکھی تھی۔ کمپنی نے ’’اساسنز کریڈ، جسٹ ڈانس، ریمین اور ٹام کلینسی جیسے عالمی شہرت یافتہ گیمز تیار کیے، جنہوں نے ویڈیو گیم صنعت میں انقلاب برپا کیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-21 USD to PKR 278.33
2026-06-21 EUR to PKR 319.22
2026-06-21 GBP to PKR 368.39
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-21 Silver (XAG) 1 Ounce 18,045.36
2026-06-21 Gold (XAU) 1 Ounce 1,156,526.73
2026-06-21 Platinum (XPT) 1 Ounce 462,995.00
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-21 Petrol (Super) 299.50
2026-06-21 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-21 High-Speed Diesel (HSD) 311.47
ضرور پڑھیں