لبنان میں جنگ بندی ختم، اسرائیلی حملوں میں 27 افراد جاں بحق
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں حزب اللہ کے 27 افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی اور مشرقی لبنان میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی اور اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کے ردعمل میں کی گئیں۔
دوسری جانب حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے جنوبی لبنان میں پیش قدمی کرنے والی اسرائیلی فورسز کو نشانہ بنایا، تاہم اسرائیلی فوج نے اس دعوے پر براہ راست تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے اصولوں پر قائم ہے اور صرف اپنے دفاع میں کارروائیاں کر رہی ہے۔
لبنانی میڈیا اور امدادی اداروں کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں متعدد رہائشی علاقوں کو نقصان پہنچا، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یونان میں 5.8 شدت کا زلزلہ، خوف و ہراس پھیل گیا
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا اتنی جلدی متاثر ہونا خطے میں امن کی کوششوں کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے، موجودہ صورتحال نے نہ صرف لبنان بلکہ پورے مشرق وسطیٰ میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔