انڈونیشیا زلزلے سے لرز اٹھا، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

Indonesia Earthquake
فائل فوٹو
Updated | Published June, 16 2026 |
جکارتہ: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.7 شدت کے طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں لوگ گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

انڈونیشین محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز سولاویسی کے شہر پالو سے تقریباً 42 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ کئی علاقوں میں لوگوں نے فوری طور پر محفوظ مقامات کا رخ کیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق زلزلے کے بعد مقامی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، حکام مختلف علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ کسی ممکنہ نقصان یا ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی، تاہم نگرانی کا عمل جاری ہے۔

زلزلے کے بعد شہریوں میں سونامی کے خدشات بھی پیدا ہوئے، لیکن انڈونیشین محکمۂ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ اس زلزلے کے نتیجے میں سونامی کا کوئی خطرہ موجود نہیں، اس اعلان کے بعد عوام میں کسی حد تک اطمینان پیدا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:امارات میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، نئے اسلامی سال کا آغاز

واضح رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے رِنگ آف فائر میں واقع ہے، جہاں ٹیکٹونک پلیٹوں کی مسلسل حرکت کے باعث زلزلے اور آتش فشانی سرگرمیاں معمول کا حصہ سمجھی جاتی ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-17 Petrol (Super) 373.78
2026-06-17 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-17 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں