کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری
واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب ایک ڈرون ٹرمینل ون سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں شدید نقصان اور جانی نقصان رپورٹ ہوا۔
کویتی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہوائی اڈے پر تباہی اس وقت ہوئی جب فضائی دفاعی نظام ایرانی میزائل کو روکنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم اس دوران امریکی دفاعی نظام پیٹریاٹ میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ اسی خرابی کے باعث ڈرون یا میزائل کو مکمل طور پر ناکارہ نہ بنایا جا سکا، جس کے نتیجے میں وہ ٹرمینل کے قریب جا گرا۔
🔴Moment of impact of the Shahed-136 suicide drone on Terminal 1 of Kuwait International Airport as seen from CCTV cameras
— Angelo Giuliano 🇨🇭🇮🇹 (@angeloinchina) June 4, 2026
Note: This terminal, which was recently under reconstruction and upgrading of its technical systems, had just resumed operations from June 1 through a… pic.twitter.com/0XsOQz5NWq
رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 63 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت کے اس دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں ایران کا کوئی کردار نہیں ہے، ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور سیاسی مقاصد پر مبنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کولمبیا میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، 4 افراد ہلاک
واقعے کے بعد خطے میں سکیورٹی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے جبکہ کویتی حکومت نے ایئرپورٹ اور حساس تنصیبات پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر بھی اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔