ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل کہہ دیا
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی سے متعلق پیش رفت اور امریکی دباؤ کے باوجود اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں نئی کاروائیاں کردی ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں تباہی اور جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی حملوں اور گولہ باری کے بعد جنوبی لبنان کے شہر صور میں ایک عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی، جہاں سے دو زخمی افراد کو نکال دیا گیا ہے۔ مروانیہ کے علاقے میں ایک لبنانی خاندان حملے کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں خاندان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے رابطے کے بعد لبنان میں فوجی کاروائیاں روکنے کی امید ظاہر کی تھی، ٹرمپ نے کہا تھا کہ بیروت کی جانب پیش قدمی کرنے والی فورسز کو واپس جانے کی ہدایت دی گئی ہے اور مزید کشیدگی سے بچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی رابطے معطل کیے جانے کے بعد واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان ہنگامی رابطہ ہوا، جس دوران امریکی صدر نے اسرائیل قیادت پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے نیتن یاہو کو پاگل قرار دے دیا اور انتہائی بد زبانی سے پیش آئے،امریکی نیوز ویب سائٹ دعوے کے مطابق جواب میں نیتن یاہو صرف اوکے، اوکے کہتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں:میانمار میں ہولناک دھماکہ، 55 افراد جان کی بازی ہار گئے
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے خبردار کیا کہ لبنان میں مزید حملے خطے کی صورتحال کو پیچیدہ بنا سکتے ہیں اور اسرائیل کو عالمی سطح پر مزید تنہائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔