امریکہ اور ایران معاہدے کے بہت قریب آچکے: جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ایران کے ساتھ ابھی معاہدہ نہیں ہوا، امریکہ اس پوزیشن میں ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو پیچھے دھکیل سکے، امریکہ اس پوزیشن میں ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو پیچھے دھکیل سکے۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ چند نکات پر ایک دوسرے سے بات چیت کر رہے ہیں، امید ہے بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، امریکی صدرٹرمپ کسی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار نہیں، وقت آئے گا جب صدر ٹرمپ معاہدے کی توثیق کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا امریکی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ
دوسری جانب ایران نے امریکی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد ہزاروں ایرانی شہری پاسدارانِ انقلاب کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔
امریکی طیارے کی تباہی کی خبر سامنے آتے ہی تہران کے آزادی اسکوائر پر شہریوں کا بڑا اجتماع ہوا، جہاں مظاہرین نے ملکی افواج اور پاسدارانِ انقلاب کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔
آزادی اسکوائر پر موجود مظاہرین نے ملکی دفاع اور حکومت کی پالیسیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ امریکی طیارہ گرانے کے دعوے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں جشن کا سماں ہے جبکہ سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ادھر ایرانی سرکاری ٹی وی کے دعوے پر امریکی سینٹ کام نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بوشہر کے قریب کوئی امریکی طیارہ تباہ نہیں ہوا، تمام امریکی فضائی اثاثے محفوظ ہیں۔