ٹرمپ اپنی تصویر کیساتھ نیا کرنسی نوٹ جاری کرنے کے خواہاں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تصویر کے ساتھ ڈالر کا نیا کرنسی نوٹ جاری کرنے کی خواہش کر دی۔
مجوزہ نئے امریکی ڈالر کی تصویر
Updated | Published May, 28 2026 | Muhammad Bilal
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تصویر کے ساتھ ڈالر کا نیا کرنسی نوٹ جاری کرنے کی خواہش کر دی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی تصویر کے ساتھ 250 ڈالر کا نیا کرنسی نوٹ جاری کرنا چاہتے ہیں، امریکی قانون کے مطابق کرنسی نوٹ پر صرف فوت شدہ افراد کی تصویر شائع ہو سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ آخری بار کسی زندہ شخص کی تصویر 1866 میں استعمال ہوئی تھی جسے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ امریکا کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش پوری کرنا چاہتا ہے، مجوزہ نئے ڈالر نوٹ کے ڈیزائن میں صدر ٹرمپ کی ہے جس کے ساتھ امریکا اور 250 لکھا ہوا ہو گا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ امریکا کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف یادگاری اقدامات زیر غور ہیں جن میں خصوصی ڈیزائنز، یادگاری اشیا اور ممکنہ طور پر نئے کرنسی نوٹ سے متعلق تجاویز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا ڈیل طے پا گئی، امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

سیاسی حلقوں میں اس خبر پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ زندہ صدر کی تصویر کرنسی نوٹ پر شائع کرنے کی خواہش امریکی روایات اور قوانین کے مطابق متنازع ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ کے حامی اسے امریکا کی تاریخ میں ایک منفرد یادگاری اقدام قرار دے رہے ہیں۔