ٹرمپ کا پاکستان سمیت عرب ممالک سے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کا مطالبہ
ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر، پاکستان، ترکی، مصر اور اردن کے رہنماؤں سے بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد مسلم ممالک سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا مطالبہ کیا ہے، تمام مسلم ممالک کم از کم ایک ساتھ ابراہیمی معاہدے پر دستخط کریں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد ابراہیمی معاہدہ پر دستخط امریکا کی جانب سے کئے گئے اقدامات اس کا انعام ہو گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ابراہیمی معاہدہ پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،قطر، پاکستان، ترکی، مصر، اردن اور بحرین سے بات کی ہے، یہ ممکن ہے کہ ایک یا دوممالک کے پاس ایسا نہ کرنے کی کوئی معقول وجہ ہو جسے قبول کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے پاکستان سمیت مسلم ممالک کے رہنماؤں سے اہم رابطے
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، یا تو ایران کےساتھ بہترین معاہدہ ہو گا یا کوئی معاہدہ نہیں ہو گا، معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں جنگ پہلے سے زیادہ شدت سے شروع ہو سکتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارا معاہدہ طے پاتا ہے تو تہران کو بھی ابراہیمی معاہدہ میں شامل کیا جائے جو کہ غیر معمولی بات ہو گی۔