انڈونیشیا اور ملائیشیا میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا
انڈونیشیا کی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ انڈونیشیا میں ذوالحج 1447ء کا چاند نظر آگیا ہے، انڈونیشیا میں عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔
ادھر ملائیشین میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا میں بھی ذوالحج کا چاند نظر آگیا، ملائیشیا میں بھی عیدالاضحیٰ 27مئی کو ہو گی۔
دوسری جانب تیونس اور ترکیہ میں قمری سال 1447 ہجری کے آخری مہینے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دو اسلامی ممالک میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا
رپورٹ کے مطابق تیونس ذوالحجہ کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں ہفتہ 16 مئی کو ذوالقعدہ کی 29 تاریخ قرار دی گئی تھی اور چاند کی تصدیق کی گئی۔
ادھر ترکیہ نے بھی پیر 18 مئی کو یکم ذوالحجہ قرار دیا ہے، واضح رہے کہ ترکیہ میں چاند دیکھنے کے روایتی طریقے کے بجائے فلکیاتی حساب کتاب پر مبنی پہلے سے تیار کردہ اسلامی کیلنڈر کی پیروی کی جاتی ہے جس کے تحت یہ تاریخ طے کی گئی ہے۔