ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان
فائل فوٹو
April, 2 2026
(ویب ڈیسک): ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
جیو پولیٹیکل کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 6 ڈالر 33 سینٹ کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 107 ڈالر 49 سینٹ تک پہنچ گئی۔
اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی بڑھ کر 105 ڈالر 40 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے برطانیہ نے ہنگامی اجلاس بلا لیا
ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ طویل جنگ کے خدشات کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے جس کے نتیجے میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر صورتحال برقرار رہی تو اس کے عالمی معیشت، مہنگائی اور توانائی کے بحران پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔