ٹرمپ نے ایران کے بعد امریکا کے سب سے بڑے دشمن کا نام بتا دیا
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بعد امریکا کے سب سے بڑے دشمن کا نام بتا دیا۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بعد امریکا کے سب سے بڑے دشمن کا نام بتا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے بعد امریکا کا سب سے بڑا دشمن ملک کے اندر ہی موجود ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے بعد امریکا کا سب سے بڑا دشمن ریڈيکل لیفٹ اور ڈیمو کریٹک پارٹی ہے، یہ انتہائی نااہل ہیں، یہی عناصر امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ نے ہوم لینڈ سکیورٹی کی فنڈنگ کے بل کو پانچویں بار مسترد کر دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فنڈنگ منظور نہ ہونے کی صورت میں امریکی فضائی اڈوں پر بدنام زمانہ آئس فورس تعینات کرنے کی دھمکی دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

خیال رہے کہ ڈیموکریٹ سینیٹر منیاپولیس میں محکمہ امیگریشن یا آئس کے ہاتھوں 2 افراد کے قتل پر ناراض ہیں اور ہوم لینڈ سکیورٹی کی فنڈنگ منظور نہیں کر رہے۔

امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عوام اور سکیورٹی اداروں کو نقصان پہنچانے میں بائیں بازو کے ریڈیکل ڈیموکریٹس کا ہاتھ ، فاشسٹ ڈیموکریٹ امریکا کا تحفظ نہیں کر سکتے، یہ کام ریپبلکن کریں گے۔ 

سحر و افطار اوقات 22 March 2026, Ramadan
فقہ جعفری فقہ حنفی شہر
افطار سحر افطار سحر
ضرور پڑھیں