امریکہ اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ کے منفی اثرات سامنےآ رہے ہیں، خطے میں کشیدگی کے باعث جہاں تیل کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں وہیں سونے اور چاند کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا ایک ہفتے کے دوران 10 فیصد سستا ہوا، کاروباری ہفتے کے اختتام پر ایک اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 575 ڈالر پر بند ہوئی جس کے بعد 2011 کے بعد کسی ایک ہفتے میں سونے کی قیمت میں کمی کا نیا ریکارڈ قائم قائم ہو گیا ہے۔
اسی طرح چاندی کی قیمت بھی تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی، ایک ہفتے میں چاندی 2 فیصد فی اونس سستی ہوئی ہوئی، عالمی مارکیٹ میں ایک اونس چاندی کی قیمت 96.66 ڈالر پر آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں 40 برس کی تاریخ کی سب سے بڑی ہفتہ وار کمی
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا اثر پاکستان میں بھی دیکھا گیا، ایک ہفتے کے دوران پاکستان میں سونا 33 ہزار 200 روپے سستا ہوا، ایک ہفتہ پہلے پاکستانی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 24 ہزار 562 روپے تھی۔
رواں ہفتے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے پر بند ہوئی جبکہ پاکستان میں ایک تولہ چاندی کی قیمت میں بھی اس ہفتے 857 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی، ہفتے کے شروع میں فی تولہ چاندی 8 ہزار 541 روپے کی تھی جبکہ ہفتے کے اختتام پر چاندی کی قیمت 7 ہزار 684 روپے پر بند ہوئی۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |