سری لنکا: پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
پٹرولیم مصنوعات
سری لنکا میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 317 روپے ہوگئی/ فائل فوٹو
کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد عوامی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سری لنکن حکام کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 60 روپے (تقریباً 0.19 امریکی ڈالر) سے 90 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ایندھن مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 317 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 398 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ قیمتوں میں اس اضافے نے نہ صرف عام شہریوں بلکہ ٹرانسپورٹ اور کاروباری شعبے کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس، پرانے نرخ بحال

حکام کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے اثرات سری لنکا جیسے درآمدی ممالک پر براہ راست پڑ رہے ہیں۔ ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری تنازع نے عالمی توانائی مارکیٹ کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے، جس کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ دوسرا بڑا اضافہ ہے، جس سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اسی طرح بڑھتی رہیں تو سری لنکا میں مہنگائی کی شرح مزید بڑھ سکتی ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خوردونوش، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ وہ عالمی حالات کے باعث قیمتوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہے، تاہم عوام کو ریلیف دینے کے لیے دیگر اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ موجود ہے، جس سے سری لنکا کی معیشت پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

 

 

سحر و افطار اوقات 22 March 2026, Ramadan
فقہ جعفری فقہ حنفی شہر
افطار سحر افطار سحر
ضرور پڑھیں