ایران کا ایک اور امریکی لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ
ایرانی فوج کی جانب سے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں ایک اور امریکی لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
فائل فوٹو
تہران: (سنو نیوز) ایرانی فوج کی جانب سے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں ایک اور امریکی لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے جنوبی ساحلی علاقے اور آبنائے ہرمز کے قریب امریکا کے ایک اور ایف-15 جنگی طیارے کو مار گرایا گیا ہے جب کہ طیارے کو گرانے کی ویڈیو بھی جاری کردی تاہم اس حوالے سے امریکا یا دیگر متعلقہ ممالک کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

ایرانی فوج کے مطابق اتوار کے روز فضائی دفاعی نظام کے ذریعے امریکا کے ایک جدید ایف-15 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا گیا ، طیارہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم کی مدد سے گرایا گیا۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے کامیابی کے ساتھ طیارے کو لاک کر کے نشانہ بنایا تاہم اس ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیلی ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ

اس واقعے پر امریکا یا مشرق وسطیٰ میں اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ، واضح رہے کہ امریکا کے علاوہ سعودی عرب، اسرائیل اور قطر بھی ایف-15 طیارے استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی فوج کی جانب سے ملک کے وسطی علاقے میں ایک اسرائیلی ایف-16 طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔

قبل ازیں جب چند روز پہلے ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پہلی بار امریکا کے جدید ایف-35 لائٹننگ ٹو طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ 

سحر و افطار اوقات 22 March 2026, Ramadan
فقہ جعفری فقہ حنفی شہر
افطار سحر افطار سحر
ضرور پڑھیں