سعودی حکام نے متعلقہ ایرانی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ملک سے روانگی کا حکم دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ مملکت کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے اور سعودی عرب اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی میزائل حملہ، اسرائیلی شہر عراد میں تباہی، 6 ہلاک
بیان کے مطابق ایرانی ملٹری اتاشی، اسسٹنٹ ملٹری اتاشی اور سفارتخانے کے مزید تین اہلکاروں کو فوری طور پر ملک چھوڑنا ہوگا۔ سعودی حکام نے واضح کیا کہ ایسے عناصر کی موجودگی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے یہ اقدام ناگزیر تھا۔
سعودی عرب نے ایران پر خطے کے امن کو نقصان پہنچانے کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی اقدامات نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ بین الاقوامی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں، اور ان کے نتائج انتہائی سنجیدہ ہو سکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید کشیدگی کا خدشہ ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ میں پہلے سے جاری تنازعات کے تناظر میں یہ پیش رفت خطے کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |