امریکی فوج کے مطابق یہ فوجی اتوار کے روز پورٹ شعیبہ میں امریکی فوجی تنصیب پر ہونے والے ڈرون حملے میں مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے چار فوجیوں کا تعلق آئیووا کے امریکی آرمی ریزرو یونٹ سے تھا، ان کی شناخت نوح تیجنز، نکول امور، کوڈی خورک اور ڈکلن کے ناموں سے کی گئی ہے۔ امریکی فوج نے حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس بات کی وضاحت کی ہے کہ وہ اپنے فوجیوں کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
ایرانی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے حملوں میں اب تک 160 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ امریکی فوج اس دعوے کو مسترد کرتی ہے۔ امریکہ نے بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کی جارحیت کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔
یہ بھی پڑھیں:نئے سپریم لیڈر پر ایران کا موقف سامنے آگیا
ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیج میں بڑھتی کشیدگی خطے میں سلامتی کیلئے خطرہ ہے اور عالمی منڈیوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ امریکی فوج نے مزید کہا کہ ہلاک فوجیوں کی یاد میں ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خلیج میں تناؤ بڑھ رہا ہے اور امریکہ ایران کیخلاف ممکنہ کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے۔