واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، نیا فیچر شامل

WhatsApp New Feature
فائل فوٹو
Updated | Published November, 5 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ مقبول میسجنگ ایپ نے تصویر اور ویڈیو شیئر کرنے کا عمل مزید آسان بنانے کیلئے نیا فیچر متعارف کرانا شروع کردیا ہے، جس کے ذریعے اب گیلری میں موجود تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز تلاش کرنے کی ضرورت کم ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت کسی بھی چیٹ کو کھولتے ہی فون کی گیلری میں محفوظ تازہ ترین تصویر یا ویڈیو بھیجنے کی تجویز سامنے آئے گی۔

اس نئے فیچر میں چیٹ بار کے اوپر تازہ ترین میڈیا فائل کا چھوٹا تھمب نیل دکھائی دے گا، جبکہ بعض صارفین کیلئے کیمرے کا آئیکون عارضی طور پر اسی تھمب نیل سے تبدیل ہوسکتا ہے۔

صارف اس تھمب نیل پر ٹیپ کرکے تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے سے پہلے اس میں ترمیم بھی کرسکے گا، اس دوران کیپشن اور اسٹیکرز شامل کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ تاہم صرف تھمب نیل پر ٹیپ کرنے سے میڈیا فائل خودکار طور پر دوسرے شخص کو نہیں بھیجی جائے گی۔

اس فیچر میں صارفین کو مکمل اختیار حاصل ہوگا کہ وہ تصویر یا ویڈیو شیئر کریں یا اس تجویز کو نظر انداز کردیں۔ یہ سہولت عام تصاویر، اسکرین شاٹس اور دیگر ایپس سے محفوظ کی گئی ویڈیوز کے لیے بھی کام کرے گی۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر صارفین کے اکاؤنٹس پر خودکار طور پر فعال ہوگا، اگر کوئی صارف اسے استعمال نہیں کرنا چاہتا تو سیٹنگز میں چیٹس کے سیکشن میں جاکر Recent Media Suggestion  کا آپشن بند کرسکتا ہے۔

نئے فیچر کی فراہمی مرحلہ وار جاری ہے اور آنے والے ہفتوں میں مزید اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو بھی یہ سہولت فراہم کردی جائے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.53 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.34 ▲ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.41 ▲ 1.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.62 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.44 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 409,791 ▲ 3,352
Gold 22K Per Tola 375,642 ▲ 3,072
Gold 21K Per Tola 358,567 ▲ 2,933
Gold 18K Per Tola 307,343 ▲ 2,514
Silver Per Tola 5,217 ▲ 15
Platinum Per oz (USD) 1,448 ▼ 2.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں