پاکستان میں سماعت سے محروم افراد کیلئے خوشخبری

اے آئی پر مبنی سائن لینگویج ترجمان صلہ اور معاون نظام متعارف کرایا گیا ہے/فائل فوٹو
اے آئی پر مبنی سائن لینگویج ترجمان صلہ اور معاون نظام متعارف کرایا گیا ہے/فائل فوٹو
Updated | Published August, 24 2026 |
(ویب ڈیسک)پاکستان میں سماعت سے محروم افراد کے لیے اے آئی پر مبنی سائن لینگویج ترجمان صلہ اور معاون نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ اے آئی ترجمان منصوبہ سنو کا حصہ ہے جسے پاکستانی ادارے کنیکٹ ہیئر نے یوفون کے تعاون سے تیار کیا ہے

(ویب ڈیسک)پاکستان میں سماعت سے محروم افراد کے لیے اے آئی پر مبنی سائن لینگویج ترجمان صلہ اور معاون نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ اے آئی ترجمان منصوبہ سنو کا حصہ ہے جسے پاکستانی ادارے کنیکٹ ہیئر نے یوفون کے تعاون سے تیار کیا ہے۔

یہ نظام خاص طور پر بہرے اور کم سننے والے افراد تک اہم معلومات پاکستانی اشاروں کی زبان میں پہنچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عام بول چال یا اہم اعلانات کو سائن لینگویج میں قابلِ فہم انداز میں پیش کیا جائے، اے آئی کی مدد سے معلومات کو ایسے فارمیٹ میں منتقل کیا جا سکتا ہے جسے سماعت سے محروم افراد آسانی سےسمجھ سکیں۔

سنو کو ابتدائی طور پر قدرتی آفات اور ہنگامی حالات کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، تاکہ سیلاب، زلزلے یا دیگر ہنگامی صورتحال میں بہرے افراد تک فوری وارننگ پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پنشنرز کو اب پروف آف لائف کیلئے بینک جانے کی ضرورت نہیں

 

ہ منصوبہ اس لیے اہم ہے کہ ہنگامی اعلانات عموماً آواز کے ذریعے جاری ہوتے ہیں، جس سے سماعت سے محروم افراد بروقت معلومات سے محروم رہ سکتے ہیں۔

اے آئی اور سائن لینگویج کے امتزاج سے یہ خلا کم کیا جا سکتا ہے۔ خود بھی اے آئی اور انسانی ماہرین کو ملا کر تعلیم، کام کی جگہوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو معذور افراد کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنانے پر کام کر رہا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.42 ▼ 0.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 379.04 ▲ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189
Gold 22K Per Tola 439,257
Gold 21K Per Tola 419,290
Gold 18K Per Tola 359,392
Silver Per Tola 7,180
Platinum Per oz (USD) 1,882
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں