یوٹیوب نے ویوز گننے کا نظام بدل دیا، نئی پالیسی 24 اگست سے نافذ

یوٹیوب کی نئی پالیسی /فائل فوٹو
یوٹیوب کی نئی پالیسی /فائل فوٹو
Updated | Published August, 19 2026 |
(ویب ڈیسک): یوٹیوب نے ویڈیوز کے ویو کاؤنٹ کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت 24 اگست سے ویڈیو پلے ہوتے ہی اسے ایک ویو شمار کیا جائے گا۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری کمیونٹی پوسٹ کے مطابق ماضی میں پلیٹ فارم پر ویو گننے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے رہے تاہم صارفین کی جانب سے موجودہ نظام کو الجھن کا باعث قرار دیے جانے کے بعد نئی اپ ڈیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئے طریقہ کار کے تحت جیسے ہی کوئی صارف ویڈیو چلائے گا اس کا ویو شمار ہو جائے گا، یوٹیوب نے اس سے قبل تقریباً ایک سال پہلے شارٹس کیلئے بھی یہی طریقہ اپنایا تھا۔

یہ نظام ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کے موجودہ طریقہ کار سے بھی ملتا جلتا ہے جہاں ویڈیو چلنے پر ہی ویو شمار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب سے کمائی کے خواہشمند ہوشیار، مونیٹائزیشن کی نئی شرائط سامنے آگئیں

کمپنی کے مطابق اس تبدیلی کے بعد ان ویڈیوز کے ویوز میں خاصا اضافہ ہوسکتا ہے جنہیں صارفین مختصر وقت کے لیے دیکھتے ہیں، تاہم یوٹیوب نے واضح کیا ہے کہ پہلے والا ویو کاؤنٹ بھی برقرار رہے گا، جسے انگیجڈ ویوز کہا جائے گا اور اسے کریئیٹرز اینالیٹکس میں دیکھ سکیں گے۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ نئے ویو کاؤنٹ سے صارفین کی آمدنی یا یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں اہلیت متاثر نہیں ہوگی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.42 ▼ 0.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 379.04 ▲ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189
Gold 22K Per Tola 439,257
Gold 21K Per Tola 419,290
Gold 18K Per Tola 359,392
Silver Per Tola 7,180
Platinum Per oz (USD) 1,882
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں